پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ سنگین مذاق کیا،اشرف بھٹی

پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ سنگین مذاق کیا،اشرف بھٹی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور بیڈ گورننس پی ٹی آئی حکومت کی پہچان بن چکے ہیں، مدینہ کی ریاست کا پاک نام لے کر عوام کے ساتھ اس نام نہاد تبدیلی سرکار نے ایک سنگین مذاق کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تو پی ٹی آئی کے باشعور اور باضمیر کارکن بھی یہ سوال کررہے ہیں کہ حکومت بتائے کہ اس نے اپنے ان تین سالوں میں عوام کی بہتری کے لیئے کیا کچھ کیا ہے؟۔

ہم پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں شرمناک اضافہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اس اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے پاکستان کی 22کروڑ عوام حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت فوری طور پر فلاپ ہو چکی ہے قوم پیپلز پارٹی کا ساتھ دے ہمارے پاس معیشت، صحت، تعلیم، عدالت، پولیس سمیت دیگر شعبوں میں ریفارمز لانے کا ایک بہترین پلان موجود ہے جو کو ہم عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آ کر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -