پاکستان آرفن کیئر فورم یتیم بچوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہے،محمد عبدالشکور

  پاکستان آرفن کیئر فورم یتیم بچوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہے،محمد عبدالشکور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان آرفن کئیر فورم کے زیر اہتمام مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا سالانہ اجلاس صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان و چیئرمین پاکستان آرفن کیئر فورم محمد عبدالشکور کی سربراہی میں الخدمت آغوش کالج مری میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پاکستان میں وسیع پیمانے پر یتیم بچوں کی کفالت اور فلاح و بہبود کا کام کرنے والی ملک کی بیس بڑی فلاحی تنظیموں کے سربراہان اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ محمد عبد الشکور نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرفن کیئر فورم یتیم بچوں کی حقوق کے لیے کوشاں ہے۔ آرفن بچے ہمارا اضائع ہوتا قیمتی اثاثہ ہیں جس کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔اجلاس میں گزشتہ سال ممبر اداروں کی جانب سے ملک میں بڑی تعداد میں موجود باپ سے محروم بچوں کی خیر خواہی کے کاموں اور عالمی یوم یتامی منانے کے حوالے سے کی گئی کوششوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی منصوبہ بندی کی گئی۔ اس کے علاوہ ملکی بین الاقوامی سطح پر یتیم بچوں کی کفالت، مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کے تحفظ کے پیش نظر قانون سازی کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم فیصلے کیے گئے اور ان پر عملدرآمد کے لئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔بعد ازاں اجلاس کے بعد تمام شرکاء کو الخدمت آغوش کالج مری کا تفصیلی دورہ بھی کروایا گیا۔ تمام شرکاء نے الخدمت کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔