ریس کورس،30 سالہ شخص کی خون میں لت پت نعش برآمد

ریس کورس،30 سالہ شخص کی خون میں لت پت نعش برآمد

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ریس کورس کے علاقے میں سڑک سے خون میں لت پت 30 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کاآغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق ریس کورس کی حدود جیل روڈ پر سڑک کنارے  30 سالہ شخص کی نعش پڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق30 سالہ لاوارث شخص کی شناخت نہ ہوسکی مذکورہ شخص کے سر میں چوٹ لگی جسکی وجہ معلوم نہ ہوسکی اس کی موت کی وجہ پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔

مزید :

علاقائی -