ماہ ستمبرمیں 112590 ایمرجنسیز پر سروس فراہم کی‘رضوان نصیر

ماہ ستمبرمیں 112590 ایمرجنسیز پر سروس فراہم کی‘رضوان نصیر

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے ماہ ستمبر 2021  کے دوران پنجاب بھر میں سات منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم کے ساتھ 112590 ایمرجنسیز کو رسپانڈ کرتے ہوئے 114994 متاثرین کو سروسزفراہم کیں 112590ایمرجنسیزمیں 30369 روڈ ٹریفک حادثات، 65901 میڈیکل ایمرجنسیز، 1046 آتشزدگی کے واقعات، 3069 جرائم کے واقعات، 167 ڈوبنے کے واقعات، 81 عمارتیں گرنے، 11 دھماکے اور 11946 متفرق آپریشن شامل ہیں۔وہ گزشتہ روز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ریسکیو ہیڈ کوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے تمام ونگز کے سربراہان نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی مانیٹرنگ سیل کے سربراہ نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیرکو ماہانہ ایمرجنسی کے اعدادوشمار سے آگاہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ کے دوران پنجاب میں 30369 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 301 افراد جاں بحق ہوئے

۔ ان ٹریفک حادثات میں سے زیادہ تر ٹریفک حادثات 7719 لاہور میں ہوئے جن میں 36 افراد ہلاک ہوئے۔ اسی طرح ملتان میں 2320، فیصل ا?باد میں 2304، گوجرانوالہ میں 1737، راولپنڈی میں 1082 اور سرگودھا میں 705روڈ ٹریفک حادثات پیش ا?ئے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ حادثات 9 اضلاع میں پیش ا?ئے جن میں لاہور، فیصل ا?باد، شیخوپورہ، سرگودھا، ملتان، راولپنڈی، بہاولپور، خانیوال، ا?ر وائی خان اور جہلم شامل ہیں ان اضلاع میں روڈ ٹریفک حادثات میں کل171 افراد ہلاک ہوئے جن میں بالترتیب 36، 22، 21، 20، 18، 16، 14، 12 اور 12 افراد بالترتیب جان بحق ہو گئے جبکہ 130 افراد پنجاب کے باقی 28 اضلاع ٹریفک حادثات میں جان بحق ہوگئے۔اسی طرح ا?گ کے زیادہ تر واقعات بڑے اضلاع میں ہوئے جن میں لاہور میں 337، فیصل ا?باد میں 87، راولپنڈی میں 71، ملتان میں 70، گوجرانوالہ میں 50 اورحیم یار خان میں 29 رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح ایمرجنسی اعدادو شمار کمطابق جرائم ایمرجنسی کت واقعات سب سے زیادہ لاہور میں 580، ملتان میں 199، فیصل ا?باد میں 197، ساہیوال میں 140، گوجرانوالہ میں 132، بہاولپور میں 125، ڈی جی خان میں 113 اور خانیوال میں 106رپورٹ ہوئے۔ڈاکٹر رضوان نے ایمرجنسی کے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد گزشتہ ماہ کے دوران 30369 روڈ ٹریفک حادثات میں 301 افراد کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے موٹر سائیکل سواروں سے درخواست کی کہ وہ روڈ سیفٹی اقدامات اپنائیں اور اپنی حد رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہری  ٹریفک قوانین پر پیرا ہوں اور ہمیشہ انتہائی بائیں لائین میں گاڑی چلائیں۔ ڈاکٹررضوان نصیرنے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو کبھی بھی موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کی اجازت  ہرگزنہ دیں۔ ڈاکٹر رضوان نے مزید کہا کہ حادثات کی روک تھام اور سیفٹی کلچر کو کو فروغ دینے کے لیے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کوحادثات سے بچانے اور سیفٹی کو فروغ دینے کے لئے ریسکیو 1122کا ساتھ دینا چاہیے۔

مزید :

علاقائی -