پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں پھر توسیع

پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں پھر توسیع

  

      زیور خ (این این آئی)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں پھر توسیع کردی۔فیفا کے مطابق پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی مدت کو 31 دسمبر 2021 تک بڑھا دیا گیا،پاکستان کی فیفا میں رکنیت فی الحال معطل ہی رہے گی۔فٹبال کی عالمی تنظیم نے بتایا کہ پاکستان کی معطلی ختم کرنے کیلئے حوصلہ افزا اقدامات دیکھنے کو ملے ہیں اور اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے مستقبل میں مزید جائزہ لیا جائیگا، نارملائزیشن کمیٹی کے مطابق حکومتی اور عدالتی سطح پر معاملات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ فٹبال ہاوئس پر تاحال غیر منتخب باڈی کا قبضہ ہے، قبضہ ختم ہونے تک پاکستان معطل رہے گا۔فیفا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ این سی کی مدت میں توسیع کی ہے تاکہ معطلی کے خاتمے اور ٹاسک کی تکمیل ممکن بنائی جاسکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -