انگلش فٹبال ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کا ویکسین لگوانے سے انکار

  انگلش فٹبال ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کا ویکسین لگوانے سے انکار

  

لندن (این این آئی)انگلینڈ کی فٹبال ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں کو جھٹکا لگا ہے، ٹیم کے 5 کھلاڑیوں نے کورونا کی ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویکسین لگوانے سے انکار  کے بعد ان کھلاڑیوں کی ورلڈ کپ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔ انگلینڈ فٹبال حکام نے کہا کہ جو کھلاڑی کورونا کی ویکسین نہیں لگوائے گا اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔برطانوی اخبار دی سن کے مطابق ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے ان کھلاڑیوں میں 3 ایسے فٹبالرز بھی شامل ہیں جو یورو کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی طرف سے اٹلی کے مدمقابل تھے۔

فٹبال ورلڈ کپ آئندہ سال قطر میں ہو گا دی سن کے مطابق انگلش ٹیم کے مینجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ ویکسین نہ لگوانے والے کھلاڑیوں کو ویکسینیشن کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے،دوسری صورت میں ان پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔یاد رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ 2022 اکیس نومبر سے شروع ہوگا، قطر کی ٹیم افتتاحی میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ قطر میں ورلڈ کپ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -