عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے الفاظ نہیں، شعیب

   عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے الفاظ نہیں، شعیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرنے کیلئے الفاظ ختم ہو گئے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عمر شریف اب ہم میں نہیں رہے، میرے پاس اپنے دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ عمر شریف نے اپنی زندگی میں اتنی خوشی اور ہنسی پھیلائی ہے کہ انہیں ہمیشہ ہی یاد رکھا جائے گا پوری دنیا میں انہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔