چیئرمین پی سی بی سے فرسٹ بورڈز عہدیداران کی ملاقات

چیئرمین پی سی بی سے فرسٹ بورڈز عہدیداران کی ملاقات

  

    لاہور(سپورٹس رپورٹر):پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ بورڈز کے عہدیداران سے  نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ملاقات کی۔ انہوں نے شرکا کو گراس روٹ کرکٹ سے متعلق اپنے نظریے سے آگاہ کیا۔رمیز راجہ نے اسکول اور کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کو جلد از جلد بحال کرنے اور نوجوانوں کو اس سطح پر بہترین سہولیات اور ماحول فراہم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے گراس روٹ کرکٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہے تاہم وہ اس طرف بھرپور توجہ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں کرکٹ کی نرسریوں کو خاص اہمیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ صوبائی سطح پر بہترین کام کرنے پر فرسٹ بورڈز کو سراہتے ہیں،وہ ان کے ساتھ مل کر پاکستان کی کرکٹ میں بہتری لانے کے منتظر ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -