قومی سنوکر چیمپئن شپ میں فیورٹ محمد سجاد کو شکست

  قومی سنوکر چیمپئن شپ میں فیورٹ محمد سجاد کو شکست

  

     لاہور(سپورٹس رپورٹر)46 ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ میں ایونٹ کے فیورٹ محمد سجاد کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا کھیل کے پہلے روز سیکنڈ سیڈ محمد سجاد کو حمزہ اکبر کے ہاتھوں 4-3 سے شکست ہوئی جبکہ عادل خان او رمحمد آصف نے سنچری بریک کھیلے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے محمد عادل نے ایونٹ میں سندھ کے محمدافتخار کے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ ٹاپ سیڈ محمد آصف نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عبدالستار کو شکست سے دوچار کیا ایونٹ میں سیف اللہ، محمد شہزاد،فرخ عثمان،ذوالفقار قادر،عمر حیدر اور عمران قمر نے بھی اپنے میچ جیت لئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -