ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ سے فارمیسز بزنس سیکٹر شدید متاثر ہو رہا ہے،ارجمند مقصود

ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ سے فارمیسز بزنس سیکٹر شدید متاثر ہو رہا ہے،ارجمند ...

  

لاہور (لیڈی  رپورٹر)آل پاکستان چین فارمسیی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ارجمند مقصود نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمتوں کی اونچی اڑان اور روپے کی قدر گرنے سے فارمیسز بزنس سیکٹر کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں مہنگائی کے تیز سونامی نے کاروباری مراکز کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ حکومت معاشی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو حقیقی معنوں میں پورا کرنے کیلئے کاروباری حلقوں کو بحران سے نجات دلائے۔ ڈالر کی قیمتوں میں نہ رکنے والے طوفان سے کاروبار کی جڑیں ہل کر رہ گئی ہیں۔

 پٹرول کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ معاشی حالات کو مزید دشوار بنارہا ہے۔حکومت معاشی مسائل پر توجہ دے کر بزنس  کمیونٹی کو بحران سے نجات دلائے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -