ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان بھارت کو شکست دے سکتا ہے، وقار

ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان بھارت کو شکست دے سکتا ہے، وقار

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس کا خیال ہے کہ پاکستان کے پاس متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کا مناسب موقع ہے۔ وقار یونس نے یہ ریمارکس ایک انٹرویو کے دوران دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایمانداری سے یقین رکھتا ہوں کہ پاکستان اپنے افتتاحی مقابلے میں بھارت کو شکست دے سکتا ہے اگر وہ اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلے تو یہ آسان نہیں ہوگا تاہم ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ضرور ہیں جو اچھی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔49 سالہ سابق فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ جو بھی ٹیم اعصابی دباؤ کو بہتر طریقے سے سنبھالے گی وہ جیتے گی۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -