حکومت پٹرول، ڈالر کی قیمتوں کو کنٹرول کرے،ملک عثمان

حکومت پٹرول، ڈالر کی قیمتوں کو کنٹرول کرے،ملک عثمان

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ای سی ممبر ملک عثمان نے پٹرول کی قیمت میں بھاری اضافے اور ڈالر کی قیمتوں میں بیس روپے کے قریب اضافے کو شدید ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاجر گزشتہ ڈیڑھ سال سے کورونا کی سختیاں اور مشکلات جھیل رہے ہیں۔ کاروبار نہ ہونے کے برابر اور ٹیکس ڈیوٹیوں کا دور دورہ ہے۔ معاشی گردش زدہ حالات میں روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی کا اژدھا بے قابو ہو جائے گا۔ پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں روپے کی قدر کم ہورہی ہے۔ ڈالر پکڑائی نہیں دے رہا۔حکومت  معاشی ترقی کے حصول کیلئے ڈالر کی قیمتوں کو کنٹرول میں لے کر آئے، روپے کی قدر مستحکم کو بنایا جائے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو توازن میں رکھا جائے۔ حکومت زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کرے تاجر برادری کو درپیش اس سنگین ترین مسئلے کا حل فراہم کرے۔ کاروباری طبقہ اور کاروبار ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ہاتھوں شدید اذیت کا سامنا کررہے ہیں۔ حکومت معاشی استحکام لے کر آئے تاکہ ملکی اقتصادی ترقی ممکن ہوسکے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -