قادیانیوں کو کلیدی آسامیوں سے  الگ کیا جائے،علماء کرام

 قادیانیوں کو کلیدی آسامیوں سے  الگ کیا جائے،علماء کرام

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) 9اکتوبر تحفظ ختم نبوت کانفرنس چاند گراؤنڈ شاہدرہ لاہور کی تیاری کے سلسلے میں مختلف مقامات پر مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، پیررضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولانا جنید بخاری، قاری محمداقبال ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چوہدری پرویز الٰہی اور پنجاب اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ قادیانیوں کو کلیدی آسامیوں سے الگ کیا جائے۔ حضور نبی کریمؐ کی عزت و عظمت پر ہمارا کوئی اختلاف نہیں،عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے، ہم مل کر قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کی گرفت کریں۔ مزید کہا کہ قادیانیوں کو ملکی آئین وقانون کا پابند بنایا جائے اور ان کی تبلیغی سرگرمیوں پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 9 /اکتوبر کو ہونے والی کانفرنس کی بھرپور تشہیر کی جارہی ہے۔

سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،اجتماعات میں عوام سے اپیل کی گئی کہ کانفرنس میں شرکت کرکے حضور اکرم? کی شفاعت کے حق دار بنیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -