پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، غلام محی الدین دیوان

 پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، غلام محی الدین دیوان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے پارٹی دفتر میں گورننگ باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، عہدیداران نچلی سطح تک کارکنوں کو متحرک کریں اوربلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیں، انہوں نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن سستی شہرت حاص کرنے کے لئے جھوٹا واویلہ کررہی ہے، عالمی مہنگائی کے مقابلے میں پاکستان سستاترین ملک ہے، مہنگائی پر احتجاج کرنے والے بے شرم ٹولے کو ڈوب مرنا چاہئے کیونکہ انہوں نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے، جس کی آج سزا غریب عوام آج بھگتنا پڑرہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت غریب عوام اشیائے ضروریہ پر سبسڈی فراہم کرے گی۔ 

  میڈیاسیل سنٹرل پنجاب 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -