اخبار فروش یونین کامیر شکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور غم کاظہار
لاہور(سٹی رپورٹر)اخبار فروش یونین لاہور کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس زیر صدارت چودھری مشتاق علی صدر اخبار فروش یونین منعقد ہوا۔ جس میں جنگ، جیو گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن کی اہلیہ، میر شکیل الرحمن کی والدہ اور میر ابراہیم کی دادی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین اخبار مارکیٹ چودھری عاشق علی، سینئر نائب صدر امتیاز اعوان، نائب صدر سجاد عظیم، جنرل سیکرٹری رانا محمد یامین، جوائنٹ سیکرٹری سیف اللہ بابر، سیکرٹری اطلاعات عمر یاسین، سیکرٹری فنانس ملک تنویر احمد، آفس سیکرٹری سید عارف حسین شاہ، سینئر اخبار فروش رہنماؤں منظور احمد چوہان، سلطان کینٹ، چودھری جاوید اقبال، محمد آصف لطیف، جاوید نقشبندی، کاشف ارشد، الحاج ارشد علی، شیخ ریاض مبارک، محمد طارق اقبال، جمیل احمد چاند پوری، طارق حنیف، سلیم سلہری، عمر خان، چودھری خلیق نذیر، چودھری نثار احمد، حاجی نذیر الدین اور دیگر اخبار فروشوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحومہ کے درجات بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی گئی۔