ڈرامہ اسلم کا گاؤں کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، نور حسن رانا

ڈرامہ اسلم کا گاؤں کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، نور حسن رانا

  

لاہور(فلم رپورٹر) پی ٹی وی سے آن ائیر ڈرامہ سیریل اسلم کا گاؤں نے سوچ سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی اور جس طرح شائقین اس کو پسند کررہے ہیں یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے ان خیالات کا اظہار ڈرمہ اسلم کا گاؤں کے پروڈیوسر نور حسن رانا نے کیا انہوں نے کہا کہ میں پاکستان ٹیلی ویژن کا نہایت مشکور ہوں جس نے میرا ڈرامہ آن ائیر کیا اس کی کاسٹ میں شامل تمام اداکاروں نے جس طرح سے عمدہ پرفارمنس دی میرا دل جیت لیا ہے مزید کہا کہ اس سے قبل میرے ڈرامہ ابا کو بھی بہت زیادہ پزیرائی ملی تھی جس سے مجھ میں مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ پیدا ہوا میری کوشش ہے کہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی شائقین کے لئے منفرد اور معیاری ڈرامے بناؤں بلاشبہ پاکستان میں اداکاری کا بہت ٹیلنٹ ہے  نور حسن رانا نے کہا کہ ڈرامہ اسلم کا گاؤں میں ہر فنکار نے اپنے کردار سے مکمل انصاف کیا ہے اور میں اپنی تمام ٹیم کا شکر گزارہوں جنہوں نے ڈرامہ کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا یاد رہے کہ ڈرامہ کے ڈائریکٹر سید علی حارث ہیں۔

مزید :

کلچر -