مسلسل محنت و لگن سے کام کررہی ہوں، اداکارہ حرا

مسلسل محنت و لگن سے کام کررہی ہوں، اداکارہ حرا

  

 لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل حرانے ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلسل محنت اور لگن سے کام کررہی ہوں مجھے ہر حال میں اپنی منزل کوپانا ہے۔حرا کا کہنا ہے کہ ہمیں خو شی کا انتظار کرنے کی بجائے مشکل وقت میں بھی مسکرانے کا ہنر سیکھنا چاہیے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے سوال کیا کہ کیا آپ بیٹھے خوشی کا انتظار کریں گے یا اپنے غموں میں بھی خوشی کا لمحہ تلاش کر کے مسکرائیں گے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم مشکل وقت میں بھی مسکرانے کا ہنر سیکھیں کیونکہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ہمیں ان سے گھبرانے کی بجائے ان کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔

مجھے اس وقت کئی فلموں اور ڈراموں کی پیشکش ہے لیکن میں صرف ان پراجیکٹس میں کام کروں گی جن میں کچھ کردیکھانے کا موقع ہوگا۔

مزید :

کلچر -