حکومت نے عمر شریف کو تمغہ امتیاز سے  نوازا، کئی نگار ایوارڈ بھی حاصل کیے  

  حکومت نے عمر شریف کو تمغہ امتیاز سے  نوازا، کئی نگار ایوارڈ بھی حاصل کیے  

  

کراچی (این این آئی)لیجنڈری کامیڈین عمر شریف  نے اردو زبان پر مبنی ایک خاص مزاج کے ڈراموں اور لہجے کو فروغ دیا جس نے پوری دنیا میں شہرت پائی،وہ ایک محنتی انسان تھے۔ انہوں نے فنی دنیا میں محنت و لگن سے کام کرکے اپنے لیے مقام حاصل کیا۔ حکومتِ پاکستان نے بھی ان کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔ انہوں نے کئی نگار ایوارڈز بھی حاصل کیے۔ وہ خوش نصیب فنکار ہیں جن کو ان کی زندگی میں حکومتی توجہ ملی اور عوام کا پیار بھی میسر آیا، وگرنہ اس دشت کی سیاحی میں کتنے فنکار یہاں سے پیاسے ہی چلے گئے۔

تمغہ امتیار

مزید :

صفحہ اول -