عمر شریف کاآرٹ اکیڈمی کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا

  عمر شریف کاآرٹ اکیڈمی کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا

  

لاہور(عامر بٹ سے)چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف کامیڈین اداکار عمر شریف کاآرٹ اکیڈمی کے قیام اور اس کی بحالی کا خواب شرمندہ تعبیرنہ ہو سکا لیکن کامیڈین کنگ عمر شریف دنیا سے رخصت ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطابق عظیم فنکار اور کامیڈین عمر شریف   لاہور میں آرٹ اکیڈمی کے قیام، فنکاروں، اداکاروں کی ٹریننگ کیلئے قومی سطح کا انسٹیٹیوٹ بنانے کے خواہاں تھے،اس ضمن میں 2006ء میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لیجنڈری اداکار عمر شریف کو ان کی درخواست پر لاہور کے علاقہ شاہ پور خا نپور مین ملتان روڈایم حسین سٹاپ پر 4 کنال پر مشتمل پلاٹ الاٹ کیا تھاجبکہ اس کی ملکیت بھی عمر شریف کے نام منتقل کردی، آرٹ اکیڈمی کے قیام کے سلسلے میں اداکار عمر شر یف نے ایک افتتاحی تقریب کا اہتمام بھی کیا، سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سمیت سیکڑوں فنکاروں نے اس تقرب میں شرکت کی جس میں اس منصوبے پر عملدر آمد کرنے کے د عو ے بھی کیے گئے، مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث اس پلاٹ پر مٹی ڈالنے اور چار دیواری کرنے کے سوا کچھ نہ ہو سکا، آج وہ عظیم فنکار اس خواب کو د یکھتے دیکھتے دنیا سے کوچ کر گئے ہیں،امید کی جاتی ہے کہ لیجنڈ اداکار کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے حکومت اور فنکار برادری مل کر جلد عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

عمر شریف خواب

مزید :

صفحہ اول -