شمالی وزیرستان،دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز کی گاری پر حملہ، 5اہلکار شہید

شمالی وزیرستان،دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز کی گاری پر حملہ، 5اہلکار شہید

  

     راولپنڈی،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے فورسز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پیش آیا جس میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، نتیجے میں ایف سی کے چار اہلکار اور ایک لیوی سب انسپکٹر شہید ہوگئے۔شہداء میں چارسدہ کے 35 سالہ حوالدار زاہد، خیبر کے رہائشی 28 سالہ لانس نائیک ولی، کرم کے رہائشی 28 سالہ لانس نائیک عبدالمجید، حوالدار اشفاق اور اسپن وام کے رہائشی 38 سالہ لیوی سب انسپکٹر جاوید شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ واقعہ کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت،دہشت گردی کے واقعہ میں پاک فوج اور لیوی کے جوانوں کی شہادت کی خبر افسوسناک ہے۔ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

5جوان شہید

مزید :

صفحہ اول -