دہشتگردی سے پاکستان بڑانقصان اٹھاچکا امریکہ کا اعتراف،ساتھ ہی ڈومور کی رٹ

  دہشتگردی سے پاکستان بڑانقصان اٹھاچکا امریکہ کا اعتراف،ساتھ ہی ڈومور کی رٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے ایک بار پھرکہا ہے امریکہ پاکستان کیساتھ دہشتگردی کیخلاف مضبوط شراکت قائم کرنا چاہتاہے تاہم پاکستان تمام عسکریت پسند اور دہشت گرد گروپوں کیخلاف بلا تفریق دیرپا کارروائی کرے، امریکہ اور پا کستا ن دونوں دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں لہٰذا ہم تمام قسم کی عالمی اور علاقائی دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے کیلئے تعاو ن کرنا چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں ڈپٹی سیکرٹری وینڈی شرمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہم پاکستان سے تمام عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروہوں کیخلاف بلا امتیاز اور تسلسل کیساتھ کارروائی کی توقع کرتے ہیں۔اس مو قع پر امریکی ڈپٹی سیکرٹری نے پاکستان کے موقف کا اعتراف کیا کہ دہشت گردی سے پاکستان کا کافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے افغا نستان میں ایک شمولیتی حکومت کے قیام کیلئے پاکستانی حکومت کی جا نب سے ہونیوالی کوششوں کی بھی تعریف کی اورکہا ہم پاکستان کی طرف پر امید نظروں سے دیکھتے ہیں کہ وہ اسے با معنی بنانے کیلئے اہم اور فعال کردار ادا کرے۔
امریکہ اعتراف

مزید :

صفحہ اول -