پاکستان اور تاجکستان کا افغانستان میں امن کیلئے رابطے میں رہنے پر اتفاق 

  پاکستان اور تاجکستان کا افغانستان میں امن کیلئے رابطے میں رہنے پر اتفاق 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ جس میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد کرنی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور تاجک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، وزیراعظم  نے اپنے تاجکستان کے دورے میں   والہانہ استقبال پر  تاجک صدر کا   شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماوں نے دوشنبے میں ہونے والے مذاکرات پر پیش رفت پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور قریبی تعلقا ت کو مزید مضبوط بنانے کیلئے  باہمی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں  دیر پا امن و استحکام بارے  پاکستان کے کردار اور کوششوں سے تاجک صدر کو آگاہ کیا اور اس ضمن میں قومی مفاہمت کی اہمیت پر زوردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں انسانی المیے کو فوری حل کرنے پر زور دیا۔وزیراعظم نے عالمی برادری کی جانب سے افغان عوام کی  انسانی بنیاد پر امداد  کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے ساتھ اقتصادی رابطوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ اقتصادی بحران  سے بچاجاسکے اور افغانستان  کی عام عوام کی مشکلات دور ہوسکیں۔ دونوں رہنماوں نے افغانستان میں امن و استحکام بارے مستقبل میں بھی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

 اتفاق 

s

مزید :

صفحہ اول -