ٹرمپ اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرانے کیلئے عدالت پہنچ گئے
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فیڈرل جج کو درخواست دی ہے جس میں ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے فلوریڈا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں ٹوئٹر کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع کی اپیل کی گئی ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کرنے کے لیے کمپنی کو امریکی کانگریس کے ارکان کی جانب سے مجبور کیا گیا تھا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر نے افغانستان میں طالبان کو مسلسل اپنی فتح کی ٹوئٹس سے آگاہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے لیکن ان کے دورِ صدارت کے دوران ہی ان کی ٹوئٹس کو سینسر کیا گیا اور ان پر غلط اطلاعات پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر کے عدالت سے رجوع کرنے پر ٹوئٹر کی جانب سے ردِ عمل دینے سے گریز کیا گیا ہے۔
ٹرمپ