مزدور کارڈ کا اجراء بزدار حکومت کا اعزاز، فیاض چوہان 

مزدور کارڈ کا اجراء بزدار حکومت کا اعزاز، فیاض چوہان 

  

 لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بزدار حکومت صحت اور کسان کارڈ کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مزدور کارڈ متعارف کرا رہی ہے محنت کش بھائیوں کیلئے مزدور کارڈ کا اجراء بزدار حکومت کا اعزاز ہے مزدور کارڈ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک وسیع کردیاجائے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب بینک کی معاونت سے 11لاکھ ورکرز کو مزدور کار ڈ ملیں گے اور مزدور کی فیملی کے تقریباً 68 لاکھ افراد بھی اس کارڈ سے مستفید ہوں گے مزدور کارڈ کو اے ٹی ایم،ڈیبٹ کارڈ، والٹ اکاؤنٹ اورشناختی کوڈ کیلئے استعمال کیاجاسکے گا پنجاب مزدور کارڈ کے ذریعے ورکر اور اس کے اہل خانہ سے متعلق ڈیٹا بھی ہوگا فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب مزدور کارڈ صوبہ بھر میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اورڈسپنسریوں میں استعمال ہوگا۔مزدور کارڈ سرکاری اور پینل پر موجود پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی استعمال کیا جاسکے گا کیش بینیفٹ کی 11سہولتیں اس کارڈ کے ذریعے حاصل کی جاسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب مزدور کارڈ کے ذریعے محنت کش کو کم ازکم اجرت کی فراہمی کو یقینی بنایاجا سکے گا صنعتی ورکرز ہاؤسنگ سکیم اور اخوت سے مزدور کارڈ کے ذریعے مستفید ہونگے جبکہ 150 اداروں کی مصنوعات پر 30فیصد تک رعایت ملے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان جلد پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد پنجاب کارڈ کا اجراء کریں گے جس کیلئے پیسی اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے۔

فیاض الحسن 

مزید :

صفحہ اول -