پنجاب میں ڈی سی سطح پر اکھاڑ بچھاڑ،متعدد پولیس آفیسرز کے تبادلے،نوٹیفکیشنز جاری

  پنجاب میں ڈی سی سطح پر اکھاڑ بچھاڑ،متعدد پولیس آفیسرز کے ...

  

    لاہور (کرائم رپورٹر، جنرل رپورٹر) پنجاب میں ڈی سی سطح پر اکھاڑ بچھاڑ،نوٹی فکیشن جاری،محمدموسیٰ علی بخاری کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہورسے او ایس ڈی بنادیاگیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے متعدد ڈپٹی کمشنرز کے تقرروتبادلے کر دئیے، ڈی سی قصورآسیہ گل کواو ایس ڈی بنادیاگیا،فیاض احمدموہن کوڈی سی قصورتعینات کردیا جبکہ ڈی سی سرگود ھا نائلہ باقرکواوایس ڈی بنادیاگیا،ڈی سی شیخوپورہ محمداصغرکوڈی سی سرگودھا،راناشکیل اسلم کوڈی سی شیخوپورہ تعینات کردیا۔احمدسہیل کیفی کوڈی سی پاکپتن شریف تعینات کردیا،ڈی سی جہلم راؤ پرویز اخترکواو ایس ڈی بنادیا،نعمان حفیظ کوڈی سی جہلم تعینات کردیا۔ڈی سی رحیم یارخان خرم شہزاداو ایس ڈی بنادیا،نعمان یوسف کوڈی سی رحیم یارخان،امجدشعیب خان ترین کوڈی سی مظفرگڑھ سے اوایس ڈی بنادیا۔علاوہ ازیں ڈی سی بھکر سیدموسیٰ رضا کوڈی سی مظفرگڑھ،حامد محمودملہی کو ڈی سی بھکر تعینات کر دیا گیا اورڈی سی لودھراں عمران قریشی کواو ایس ڈی بنادیا،شعیب علی کوڈی سی لودھراں،محمد وسیم کوڈی سی بہاولنگر،زاہد پرویز ڈی سی ننکانہ صاحب،شاہد عباس کو ڈی سی جھنگ،توقیر الیاس چیمہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس میانوالی محمداعجاز جوئیہ کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس لاہورتعینات کردیا۔شفقت اللہ مشتاق کوڈی سی بہاولنگر سے او ایس ڈی،ڈی سی ننکانہ صاحب مصو رخان نیازی کواو ایس ڈی،محمدموسیٰ علی بحاری کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہورسے او ایس ڈی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس لاہورانعم زید کواو ایس ڈی،عابد حسین کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوبہاولنگرسے او ایس ڈی اورظہیر عباس چٹھہ کوایڈی سی آربہاولنگرلگادیاگیا۔دوسری جانب آئی جی پولیس پنجاب نے متعد دافسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور زوہیب نصراللہ رانجھا کو ایس پی انویسٹیگیشن ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا، ایس پی انویسٹیگیشن اٹک عمارہ شیرازی کو ایڈ یشنل ایس پی انویسٹیگیشن ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کر دیا گیا، تعیناتی کے منتظر آصف مسعود کو ایس پی انویسٹیگیشن اٹک تعینات کر دیا گیا، ایس پی لیگل گجرانوالہ محمد شعیب عقیل کو ایس پی لیگل پی سی سہالہ تعینات کر دیا گیا، ایس پی ہیڈکوارٹر لاہور محمد افضل نذیر کو ایس پی لیگل گجرانوالہ تعینات کر دیا گیا، ایس پی ہیڈکوارٹر ایلیٹ فورس لاہور سید عمران کرامت بخاری کو ایس پی ہیڈکوارٹر لاہور تعینات کر دیا گیا، تعیناتی کے منتظر محمد کاشف اسلم کو ایس پی ہیڈکوارٹر ایلیٹ فورس لاہور تعینات کر دیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور وقار شعیب انور کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ اے آئی جی ڈسپلن سی پی او لاہور اسماعیل الرحمن کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا، ایس پی سیکورٹی لاہور ہائیکورٹ شجاعت علی رانا کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ ایس پی انویسٹیگیشن ننکانہ صاحب خالد محمود تبسم کو ایس پی سیکورٹی لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا، تعیناتی کے منتظر سید ندیم عباس کو ایس پی لاہور تعینات کر دیا گیا، ایس پی انویسٹیگیشن پاکپتن عائشہ بٹ کو ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن لاہور تعینات کر دیا گیا، ایس پی انویسٹیگیشن مظفرگڑھ جاوید احمد خان کو ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن تعینات کر دیا گیا۔

پولیس تبادلے

مزید :

صفحہ اول -