اپوزیشن عقل کی اندھی اور کنویں کی مینڈک،چیئرمین نیب کے تقرر کا فیصلہ جلد ہوجائیگا:شیخ رشید

اپوزیشن عقل کی اندھی اور کنویں کی مینڈک،چیئرمین نیب کے تقرر کا فیصلہ جلد ...

  

       کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے اسی ہفتے چیئرمین نیب کے تقرر کا فیصلہ ہوجائیگا، عمران خان کو مہنگائی کی فکر ہے، اپوزیشن عقل کی اندھی اورکنویں کی مینڈک ہے جبکہ پیپلزپارٹی سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھی ہوئی ہے،دنیا ہم سے بات کر رہی ہے،طالبان سے بات کی ابتدا ہوگئی ہے، جو ہتھیار پھینک دے اس سے لڑنا جائز نہیں، ہمیں معلوم ہے کون گڈ اور کون بیڈ ہے،اے پی ایس کے بچوں کے قاتلوں کا کیس الگ ہے،دہشت گردوں کو مکمل طور پر ختم کریں گے، کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں،ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کریں،جعلی شناختی کارڈ کے الزام میں 19لوگوں کو گرفتار کیا گیا،بعض وزراء نے بھی اپنے انگوٹھوں کے ذریعے شناختی کارڈ بنوائے۔ہفتہ کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا عالمی منظر نامہ بدلنے جارہا ہے، مستقبل کی سیاست گہرے پانیوں کی ہے، دنیا کی کوئی سپر پاور ہمیں بائی پاس نہیں کرسکتی، پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں جامع حکومت ہو، افغان صورتحال پر پاکستان اور امریکی وزرائے خارجہ رابطے میں ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کوئی ہمارے ملک آئے تو بسم اللہ، نہ آئے تو اسلام علیکم، افغان صورتحال پر امریکی صدر کو نشانہ بنانا ناانصافی، امریکی عوام افغانستان کی صورتحا ل سے بے خبر ہیں، بائیڈن خود اپنے لوگوں کو جواب دیں۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا ہماری منصوبہ بندی دو چار سال نہیں 20سال کی ہے، اگر بھارت بات چیت سے مسئلے کے حل کیلئے آگے آئے گا تو اس سے بھی بات کی جائیگی۔ بھارت کو ندامت اٹھانے کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے۔عمران خان ملک کو ٹھیک، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -