عوام کو سستی ادویات کی فراہمی کیلئے نظام بنا رہے ہیں، فیصل سلطان

 عوام کو سستی ادویات کی فراہمی کیلئے نظام بنا رہے ہیں، فیصل سلطان

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستانی ادویات ساز ادارے تمام اہم ادویات کو مناسب قیمت پر عوام تک پہنچائیں، ایسا نظام بنا رہے ہیں کہ جس سے عام عوام کو ادویات کی فراہمی سستے داموں ممکن بنائی جا سکے۔ ان خیالا ت کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکڑ فیصل سلطان نے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسو سی ایشن کے تحت پہلی فارما سمٹ اور ایوارڈ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین پی پی ایم اے توقیرالحق اور آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکڑ قیصر وحید نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ڈاکڑ فیصل سلطان نے تمام شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمشہ یاد رکھیں کہ مریض ہمارا پہلا صارف ہے اور اسے سستی اور معیاری دوا کی فراہمی آپکا فرض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسا نظام بنا رہے ہیں کہ جس سے عام عوام کو ادویات کی فراہمی سستے داموں ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ادویات ساز اداروں کو چایئے کہ وہ عام عوام کی فلاح کیلئے کام کریں۔ فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو چایئے کہ وہ تحقیق پر بھی توجہ دیں تاکہ ملک میں جدید ادویات بنائیں جا سکیں، ہماری فارما انڈسڑی میں بہت آگے جا سکتی ہے اور یہ مستقبل میں 5ملین ڈالر کی صنعت بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 فیصل سلطان

مزید :

صفحہ اول -