پولو گراؤنڈ ریفرنس، زرداری کی بریت  کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

  پولو گراؤنڈ ریفرنس، زرداری کی بریت  کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولو گراؤنڈ ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کیخلاف قومی احتساب بیورو کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 4 اکتوبر بروز پیر نیب کی اپیل پر سما عت کریگا۔ بینچ میں جسٹس عامر فاروق بھی شامل ہونگے۔ عدالت نے 4اپریل 2019ء کی آخری سماعت میں کیس پیپر بکس طلب کیں تھیں۔سابق صدر آصف زرداری کو احتساب عدالت نے 28 مئی 2014 ء کو باعزت طور پر بری کر دیا تھا، جس کے بعد نیب نے 2014ء میں ہی احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ آصف زرداری پر سرکاری خرچ پر وزیر اعظم ہاؤس میں پولو گراؤنڈ تعمیر کروانے کا الزام تھا۔

نیب اپیل 

مزید :

صفحہ اول -