کورونا وبا ء کے باعث بندشیں مہنگائی کی وجہ بن گئیں،حماد اظہر

  کورونا وبا ء کے باعث بندشیں مہنگائی کی وجہ بن گئیں،حماد اظہر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دنیا بھر میں کورونا کی بندشوں کو مہنگائی کی وجہ قرار دیدیا۔ٹوئٹر بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ساری دنیا میں کورونا کی بندشیں مہنگائی کا سبب بن گئی ہیں، امریکہ میں مہنگائی کی شرح 30 سال کی بلند ترین سطح پر ہے اور یورپ میں مہنگائی کی شرح 13سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ 2021 ء میں بننے والی موٹرویز اور سڑکیں 2013 سے بھی سستی بنی ہیں جبکہ 2013 کی مہنگائی موٹرویز اور سڑکیں (ن) لیگ کے کارناموں کی وجہ سے ہیں۔

حماد اظہر

مزید :

صفحہ اول -