شہباز شریف نے خواتین کو علاج، دوائی مفت فراہم کی،مریم اورنگزیب
لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے خواتین کو علاج، دوائی مفت فراہم کی، سنگین امراض کے علاج کے جدید ترین ڈسٹرکٹ صحت یونٹ اور ہسپتال بنائے،پنک ربن کی آگہی مہم چلانے سے پہلے صدر عارف علوی کی اپنی آگہی بہت ضروری ہے، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو صدر عارف علوی کی جانب سے قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ صدر صاحب کی آگاہی اور خدمت کے لئے عرض ہے کہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہیں اس منفی رویے اور سوچ نے پارلیمانی اور معاشرتی آداب، تحمل، برداشت اور احترام کی روایات تباہ کر کے رکھ دی ہیں،افسوس صدارتی منصب پر ہونے کے باوجود صدر صاحب آگاہ نہیں کہ اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرنے کے آئینی، جمہوری اور پارلیمانی آداب کیا ہیں؟پارلیمانی عہدوں کے منصب اور احترام سے نابلد ہونا بدقسمتی ہے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے خواتین کو علاج، دوائی مفت فراہم کی، سنگین امراض کے علاج کے جدید ترین ڈسٹرکٹ صحت یونٹ اور ہسپتال بنائے۔
مریم اورنگزیب