براہ راست پروازیں نہ چلنے سے سعودی عرب جانیوالے پاکستانی رل گئے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سعودیہ میں ملازمتیں کرنے والے ہزاروں ایسے ملازمین جو براہ راست فلائٹس نہ جانے کی وجہ سے دبئی، بحرین، کینیا میں 14دن کروٹین کرنے کے بعد سعودیہ پہنچ رہے ہیں سعودی عرب نے بڑی تعداد کو ایئرپورٹس سے واپس بھیجنا شروع کر دیا ہے ان پر الزام عائد کیا گیا ہے مذکورہ افراد نے پاکستان جانے والے دن کیساتھ سعودیہ ایئرپورٹ پہنچنے کے دن کو بھی 14دنوں میں شامل کیا ہے جو قواعد کی خلاف ورزی ہے کسی بھی ملک میں جو سعودیہ کی ریڈ لسٹ میں نہ ہو وہاں 15دن 14رات کا کروٹین ضروری ہے۔ سینکڑوں افراد ایسے پکڑے گئے ہیں جن کی پاکستان سے سعودیہ پہنچنے تک کی ٹکٹ 14دن کی ہے ایسے افراد کو واپس کیا جا رہا ہے جن کی تعداد ہزاروں میں بتائی جا رہی ہے 10ہزار سے زائد افراد کینیا، دبئی،بحرین میں سعودیہ کے لئے کروٹین کر رہے ہیں جن کی ٹکٹ 14،15دن کی ہے قوائد کے مطابق 16دن ضروری ہیں۔
پاکستانی