حج آرگنائزر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

 حج آرگنائزر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان ہوپ کے نو منتخب مرکزی چیئرمین مسعود شنواری سینئر وائس چیئرمین ناصر علی پنجاب کے چیئرمین امتیاز الرحمن چودھری سندھ زون کے چیئرمین محمد بلال فصیحی کے پی کے/ فاٹا کے چیئرمین فیصل صبوری اسلام آباد زون کے چیئرمین نصیر مغل بلوچستان زون کے چیئرمین شراف آغا اور ایگزیکٹو ممبران نے 2021-22 ء کے لئے حلف اٹھا لیا وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے حلف لیا، پشاور میں ہوپ پاکستان کی سالانہ جنرل کونسل کے اجلاس میں سبکدوش ہونیوالے چیئرمین یاور عباس ممدانی نے نو منتخب چیئرمین حاجی مسعود شنواری کو اختیارات منقل کئے اسی طرح سندھ، بلوچستان، کے پی کے، اسلام آباد، پنجاب زون کے سبکدوش ہونے والے چیئرمینز نے نومنتخب چیئرمین کو اختیارات منتقل کر دیئے خوبصورت تقریب میں ملک بھر سے حج آرگنائزر کی بڑی تعداد سمیت سابق چیئرمین ہوپ پاکستان حاجی ثناء اللہ خان وحید اللہ قاضی جمیل شاہد رفیق، سلمان طاہر جاوید اختر، جاوید اقبال، میاں جبار انجم چودھری عادل، سربلند خان، احسان اللہ، پیر عاقل شاہ نے شرکت کی اس موقع پر سبکدوش ہونے والے چیئرمین یاور عباس ممدانی نے کہا گزشتہ سال بڑی مشکلات کا سال تھا۔ میں نو منتخب چیئرمین مسعود شنواری اور زونلز چیئرمین کو مباک باد دیتا ہوں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں جہاں ان کو ہماری ضرورت ہوئی ہم ان کے ساتھ ہوں گے نو منتخب چیئرمین مسعود شنواری نے سالانہ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا میں ملک بھر کے حج آرگنائزر کا شکرگزار ہوں انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ میں کوشش کروں گا سب کو ساتھ لے کر چلوں مشاورت کے عمل کو آگے بڑھاؤں سینئرز سے رہنمائی لوں چیئرمین نے پیر نور الحق قادری کی حج و عمرہ کے لئے تاریخ ساز خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا دو سال سے عمرہ اور حج بند ہونے کی و جہ سے بہت زیادہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں عمرہ و حج شروع کرنے اور براہ راست فلائٹس شروع کرنے کے لئے پیر نور الحق قادری کو کردار ادا کرنا چاہئے۔ حج آرگنائزر کے جو مسائل میں ان کے سامنے رکھیں گے امید کریں گے ہماری سرپرستی کریں گے اس موقع پر مہمان خصوصی پیر نور الحق قادری نے ہوپ کی نو منتخب قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہوپ اور وزارت مذہبی امور دونوں کی ذمہ داری ایک ہے امید کرتے ہیں حج و عمرہ کے حوالے سے آئندہ دو ماہ میں خوشخبریاں ملیں گی ہم مسلسل سعودی حکام  کے ساتھ رابطے میں ہیں ہم عمرہ حج بند ہونے سے پیدا ہوانے والے مسائل سے آگاہ ہیں ہوپ کے مسائل سنیں گے اور حل بھی کریں گے سالانہ جنرل کونسل کے اجلاس میں سربلند مدنی نے ہوپ کے میمورنڈم میں ترمیم کی قرارداد پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔ 

 حلف اٹھا

مزید :

صفحہ آخر -