سوئی سدرن گیس کمپنی کے  برطرف ملازمین نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

سوئی سدرن گیس کمپنی کے  برطرف ملازمین نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

  

کراچی(این این آئی) سوئی سدرن گیس کمپنی کے برطرف ملازمین نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں کہا حالیہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں انہیں نوکری سے نکال دیاگیا ہے،نوکری پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی سے ملازمین کو نکالنے جانے کا معاملے پر برطرف ملازمین نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔جس پر عدالت نے سیکرٹری وزارت و صنعت،ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کونوٹس جاری کردیا۔برطرف ملازمین کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ 20سال سیسوئی سدرن گیس کمپنی میں مستقل ملازم کام کررہے تھے، حالیہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں انہیں نوکری سے نکال دیاگیا۔درخواست میں کہا گیاہے کہ ہمارامذکورہ آرڈیننس سے کسی طورپرکوئی تعلق نہیں رہا ایس ایس جی سی انتظامیہ سپریم کورٹ فیصلے کی غلط تشریح کررہی ہے۔برطرف ملازمین نے استدعا کی کہ ٹرمینیشن لیٹر منسوخ اور نوکری پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

 برطرف ملازمین

مزید :

صفحہ آخر -