جدہ،سفیر بلال اکبر کا پاکستانی کمیونٹی سے براہ راست ٹیلیفونک رابطہ 

جدہ،سفیر بلال اکبر کا پاکستانی کمیونٹی سے براہ راست ٹیلیفونک رابطہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جدہ (محمد اکرم اسد) سفیر پاکستان بلال اکبر ہفتہ میں دو گھنٹے براہ راست کمیونٹی کے مسائل سنیں گے اور کمیونٹی ان سے انکے موبائل پر بات چیت کر سکے گی جسے پاکستانی کمیونٹی نے اس اقدام جو سراہتے ہوئے اسے اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عام ورکر بھی رسائی سفیر پاکستان سے ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستا ن کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے ہرہفتہ مین ایک دفعہ پاکستان کمیونٹی کے مسائل سننے کیلئے دو گھنٹہ مخصوص کردئے ہیں، انہو ں نے کہا کہ ویسے تو پاکستان کمیونٹی کیلئے سفارتخانہ کے افسران مجھ سمیت  ہر وقت موجود ہیں جبکہ سفیر پاکستان کے مطابق  جمعہ یا ہفتہ چھٹی کے دن پاکستانی دوپہر ایک بجے سے تین بجے کے درمیان مجھ سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں اور میرے ہمراہ سفارتخانے کے دیگر افسران بھی موجود ہونگے جو کمیونٹی کے مسائل نوٹ کرکے اس پر کارروائی کرنے کیلئے اقدامات کرتے ہیں، سفیر پاکستان نے بتایا کہ پہلی نشست میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل میں نوے فیصد ٹیلیفون کالز پر کمیونٹی کی جانب سے سعودی عرب کیلئے پاکستانی فلائٹس کا مسئلہ تھا، فلائٹس کے مسئلے پر میرا سعودی اتھارٹیز سے مسلسل رابطہ ہے اور امید ہے کہ انشاء اللہ پاکستان سے فلائٹس اکتوبر کے آخر یا نومبر کے اوائل میں شروع ہوجائینگی، اتھارٹیز کے مطابق فلائٹس پر بندش خود آنیوالے پاکستانیوں کی صحت کو ملحوظ خاطر رکھ کرکیاگیا ہے چونکہ سعودی عرب میں فی الحال سو فیصد ویکسین مکمل نہیں ہوئی ہے اور یہ عمل جلد ہی مکمل ہوجائے گا اور فلائٹس اسکے مطابق کھول دی جائینگی۔ 
بلال اکبر

مزید :

صفحہ آخر -