سپریم کورٹ بار انتخابات کی گہما گہمی عروج پر، 28اکتوبر کو میدان سجے گا

 سپریم کورٹ بار انتخابات کی گہما گہمی عروج پر، 28اکتوبر کو میدان سجے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہو(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ بار کے انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے،سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لئے 3121 وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے  لاہور میں 1267 وکلاء ووٹر کاسٹ کریں گے،سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا میدان 28 اکتوبر کو سجے گا،سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 2اکتوبر سے جمع کروا سکتے ہیں،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی حتمی فہرست 18 اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی امیدواروں 16 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں،سپریم کورٹ بار کی صدارت کیلئے وکلاء کی تین بڑی شخصیت آمنے سامنے ہیں امیدواروں میں نامور وکیل رہنما احسن بھون، سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ اور حافظ عبد الرحمان صدارت کے لئے مقابلہ میں ہیں،سپریم کورٹ بار کے تین ہزار سے زائد وکلاء نئی قیادت کا انتخاب کریں گے،صدارتی امیدوار احسن بھون کو سینئر وکلاء ظفر کلانوری اور پیرکلیم خورشید ودیگر کی حمایت حاصل ہے،صدارتی امیدوار سردار لطیف کھوسہ کو سینئر وکلاء حامد خان اور شفقت چوہان ودیگر کی حمایت حاصل ہے،ملک کے سینئر وکلاء سپریم کورٹ کے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالیں گے۔سپریم کورٹ بار الیکشن کا مرکزی دنگل لاہور میں سجے گا،سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 11پولنگ سٹیشنزقائم کئے جائیں گے۔
  بار الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -