چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں کو ملکی مفادات کوترجیح دیناہوگی: چودھری سرور 

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں کو ملکی مفادات کوترجیح ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے جتنی قر بانیاں دیں ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی پاکستان آج بھی امن کیساتھ کھڑ ا ہے اورافغانستان سمیت پورے خطے میں امن کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کر نے کو تیار ہے۔پوری دنیا کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قر بانیوں کو تسلیم کر نا چاہیے گور نرہاؤس لاہو ر میں مصنف قیصر افتخار کی کتاب ہیلو ابن بطوطہ کی تقر یب رونمائی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین افواج ہے جو دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 22کروڑ پاکستانی بھی افواج پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کرچل رہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت سب کو دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قر بانیوں کی قدر کر نی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جن سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر ملک وقوم کے مفاد کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کر یں تاکہ پاکستان کے دشمنوں کو ماضی کی طر ح آئندہ بھی ناکام بنایا جاسکے۔چوہدری محمد سرورنے کہا کہ موجو دہ حکومت کسی قسم کی سیاسی انتقامی کاروائی پر نہیں بلکہ آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ہم ملک میں اداروں کی مضبوطی کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہے ہیں اور عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت ملک میں سیر وسیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ سیاحوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات اور انکی سیکورٹی پر خصوصی طور پر فوکس کیا جارہا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ملک میں سیاحت کو فروغ دیکر ہم سالانہ اربوں ڈالرز کما سکتے ہیں۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -