سٹیزن آراکائیو آف پاکستان بک کلب آکروس بارڈرز سے اپ ڈیٹس 

سٹیزن آراکائیو آف پاکستان بک کلب آکروس بارڈرز سے اپ ڈیٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اسٹاف رپورٹر)بک کلب آکروس بارڈرز(بی سی اے بی)ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے،جو پاکستان اور افغانستان کے طلباء کو ورچوئل بک کلبس کے ذریعے جوڑنے کیلئے سٹیزن آراکائیو آف پاکستان کی جانب سے نافذ کیا گیا ہے۔کابل یونیورسٹی میں شہر میں پرتشدد لہر کے باعث ایک سیشن کو منسوخ کردیا گیا،تاہم طلباء نے عزم اور بھرپور جذبے کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اور بیرونی عوامل کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہمیں اگلے روز سیشن کی میزبانی کا موقع فراہم کیا۔طلباء وقت کی پابندی کرتے ہوئے سیشن میں حاضری کیلئے پہنچے اور بی سی اے بی پروگرام میں شرکت کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ان کیلئے انتہائی اہم ہے اور اس قدر کشیدہ صورتحال بھی انہیں اس سیشن میں شرکت سے نہ روک سکی۔اس ایک گھنٹے کے سیشن میں نسائی تاریخ کی اہمیت پر گفتگو کی گئی جس میں خاص طور پر جنوبی ایشیائی کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی۔دس ماہ کے عرصہ کے دوران ٹیم CAPکے ساتھ مشغول رہنے اور سیشن میں شرکت کے باعث طلباء میں مضبوط پریزینٹیشن اور سننے کی مہارت پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے مہارت کا ایک ایسا معیار اپنایا ہے،جو انہیں اپنے خیالات کو تنقیدی انداز میں بیان کرنے کے قابل بناتا ہےوہ ان خیالات کو دھیان اور احترام سے سنتے ہیں،جو ان کے خیالات سے مختلف ہوسکتے ہیں۔کراچی اور کابل کے درمیان ہونے والے ہمارے حالیہ بک کلب سیشن میں شرکاء نے پاکستانی خاتون مصنفہ امینہ شیخ فاروقی کی کتاب 'Fearlessسے حیرت انگیز کہانیاں پڑھیں۔

مزید :

کامرس -