زاہد حسین پاکستان فٹ وئیر مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے نئے چیرمین منتخب
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان فٹ وئیر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے زاہد حسین کو برائے سال 2021-2022 کیلئے چیئرمین منتخب کرلیا۔ زاہد حسین کا تعلق(Rafum) انڈسٹری اور Borjanسے ہے۔ پی ایف ایم اے لاہور آفس میں منعقدہ تقریب میں تمام ممبران نے نو منتخب چیئرمین کو مبارکباد دی۔ اپنی تقریر میں، زاہد حسین نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین اور ریٹائر ہونے والے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ایسوسی ایشن میں ان کے مسلسل کام اور تعاون اکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان اور اٹلی کے تعاون سے بننے والے IPFTC اور پاکستان شو ڈیزائن ہب PSDH کے قیام کے عظیم سنگ میل کو حاصل کرنے میں سابق چیئرمین جناب عمران ملک کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ نومنتخب چیئرمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی صنعت اور معاشی بہبود میں بامعنی اثرات پیدا کر کے ان منصوبوں کو مزید ترقی دلوائیں گے۔ وہ ان سہولیات کو پاکستان کے جفت سازی کے شعبے کی بہتری اور ترقی کے لیے بہترین صنعتوں کے ساتھ مزید روابط استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے پاکستان میں جفت سازی کی صنعت اور شعبے اور صنتکاروں کے وسیع تر مفاد کے لیے تمام ضروری فیصلے ایگزیکٹو کمیٹی کے اتفاق رائے سے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔