ریلو یز پولیس سنٹرل پو لیس کے آفس میں سُندس فاؤنڈیشن کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط

   ریلو یز پولیس سنٹرل پو لیس کے آفس میں سُندس فاؤنڈیشن کے ساتھ مفاہمتی ...

  

لاہور(پ ر)پاکستان ریلو یز پولیس سنٹرل پو لیس کے آفس میں سُندس فاؤنڈیشن کے ساتھ مفاہمتی یاداشت (MOU) پر دستخط کئے۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس پاکستان ریلویز پولیس لاہور میں آئی جی ریلویز پولیس انعام غنی نے سُندس فاؤنڈیشن میں زیر علاج خونی امراض میں مبتلا تھیلے سیمیا، ہیمو فیلیا میں مبتلا مریض بچوں کے ساتھ معاہدہ کیا،معاہدے کے تحت ریلویز پولیس سُندس فاؤنڈیشن کے نیک مقصد کو پورا کرنے کے لیے ملک بھر میں مناسب جگہوں پر سُندس فاؤنڈیشن کے کیمپ لگانے میں پاکستان ریلویز پو لیس پر ممکن تعاون کر یگی اور دونوں ضرورت کے وقت ایک دوسرے کو خون کا عطیہ فراہم کریں گے۔اس کے علاوہ معاہدے کے مطابق سُندس فاؤنڈیشن پاکستان ریلویز پولیس کو بغیر کسی اجرت کے خون اور خون سے متعلق مضوعات کو ضرورت کے وقت فراہم کر یگی۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلویز پولیس کی طرف سے رضاکار ملازمان کے خون کا عطیہ دینے والوں کا مکمل ریکارڈ اور بلڈ گروپ کی تفصیل سُندس فاؤنڈیشن کو فراہم کرے گی۔آئی جی ریلویز پولیس نے سُندس فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا اور انہوں نے کہا کہ سُند س فاؤنڈیشن تھیلے سیمیا اورہیمو فیلیا کے مریضوں کوعلاج ومعالجہ کی معیاری سہولیات بلا تعطل فراہم کررہا ہے۔سُندس فاؤنڈیشن جس دلجوئی سے دُکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے وہ قابلِ ستا ئش ہے۔اس مو قع پر آئی جی کا کہنا تھا کہ اس نیک مقصد کے لیے میں اور میری فورس کا ہر ملازم ہمہ وقت تیار ہے۔

معاہدے کی تقریب میں سُندس فاؤنڈیشن کی طرف سے یاسین خان صدر سُندس فاؤنڈیشن، معروف صحافی سہیل وڑائچ، آصف عفان، ڈی آئی جی نارتھ وقار عباسی اوراے آئی جی ایڈمن ملک محمد عتیق نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں ڈائر یکٹر سُندس فاؤنڈیشن خالد عباس ڈار نے آئی جی ریلویز انعام غنی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

مزید :

کامرس -