ایل سی بی ڈی ڈی اے  کا  این ایل سی کے ساتھ بریفنگ سیشن 

    ایل سی بی ڈی ڈی اے  کا  این ایل سی کے ساتھ بریفنگ سیشن 

  

لاہور (پ ر)"لاہور پرائم'' لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل سی بی ڈی ڈی اے) کا ایک پروجیکٹ جسے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، نے این ایل سی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ سائٹ ڈویلپمنٹ کے کام کے لیے ایک بریفنگ سیشن کی میزبانی کی۔لاہور میں ایک کھلی نیلامی میں 5 پرائم پلاٹوں کی کامیاب گرینڈ نیلامی کے بعد،  سی ای او، ایل سی بی ڈی ڈی اے-عمران امین نے ٹیم سی بی ڈی کے ساتھ این ایل سی، ڈی جی - میجر جنرل یوسف جمالسے سائٹ پر ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کے حوالے سے بریفنگ سیشن کے لیے ملاقات کی۔ 

ڈی جی،این ایل سی اور سی ای او، ایل سی بی ڈی ڈی اے نے سائٹ پر درخت بھی لگائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او، ایل سی بی ڈی ڈی اے، جناب عمران امین نے کہا: ''لاہور پرائم تعمیرات کے میدان میں ایک نئی شروعات کی علامت ہوگا۔ ٹیم سی بی ڈی اس منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور پوری امید ہے کہ اس سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے روشن مستقبل کو فائدہ پہنچے گا۔"

مزید :

کامرس -