ہوائی فائرنگ کرنے میں  ملوث ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ہوائی فائرنگ کرنے میں  ملوث ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پشتخرہ کی حدود میں فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار،گرفتار ملزمان کا تعلق کوٹلہ محسن خان اور کینٹ سے ہے،جوکہ نشے کی حالت میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے،جن کو پولیس نے موقع پر پہنچ کر لیا،گرفتار دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،جن کے قبضے سے اسلحہ ایک عدد رائفل اور دو عدد پستول بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تگانہ پشتخرہ محمد علی کو شکایت موصول ہوئی کہ تھانہ پشتخرہ کی حدود پشتخرہ چوک میں کچھ افراد ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں جس پرایس ایچ او پشتخرہ محمد علی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر دو نوں ملزمان کامل ولد کابل سکنہ کوٹلہ محسن خان اور فرحان رفیق ولد محمد رفیق سکنہ پشاور کینٹ کو گرفتار کرلیا،دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ایک عدد رائفل اور دو عدد پستول بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -