پولیس مقابلہ،لیاری گینگ وار  کا اہم ملزم ملا باسط بلوچ گرفتار

پولیس مقابلہ،لیاری گینگ وار  کا اہم ملزم ملا باسط بلوچ گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں لیاری گینگ وار کے گینگسٹروں نے پولیس پارٹی پرحملہ کردیا،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔پولیس حکامکے مطابق ہفتہ کیصبح ملیر میمن گوٹھ میں لیاری گینگ وار کے گینگسٹروں کاپولیس سے مقابلہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔میمن گوٹھ پولیس کے مطابق کالا خان ہوٹل کے قریب پولیس نے ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ کے بعد لیاری گینگ وار کے اہم ملزم ملا باسط بلوچ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -