صوابی،گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے پر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی

صوابی،گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے پر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)ٹریفک وارڈن پولیس کا کمسن ڈرائیوران،ٹینٹڈ گلاسز، غیر نمونہ نمبر پلیٹ،غلط پارکنگ، اوورلوڈنگ،ون وہیلنگ، گاڑیوں کی چھتوں اور جنگلوں پر طلباء کو بٹھانے پر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہے۔جبکہ ٹرانسپورٹ ڈرائیوران کو ماسک لازمی پہننا اور ویکسینیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے ٹریفک عملہ کو گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں خصوصاً طلباء کو بٹھانے کیخلاف کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی جو کہ جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا ہے اس سلسلے میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نورالامین خان کی قیادت میں انچارج ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر جناب علی بمع ٹریفک عملہ نے کمسن ڈرائیوران، ون وہیلنگ، غلط پارکنگ، اوورلوڈنگ، کالے شیشے، بلا رجسٹریشن موٹرسائیکلز، بغیر نمبر پلیٹ اور گاڑیوں کے  چھت پر طلباء کو بٹھانے کے خلاف کریک ڈاون کیاانچارج ٹریفک وارڈن جناب علی نے طلباء کو گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنے سے گریز کرنے اور اس سے ہونے والی نقصانات سے متعلق آگاہی بھی دی۔انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں اور طلباء کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے والے ڈرائیوران کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس سلسلے میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔