عمر شریف کی تدفین خواہش کے مطابق عبداللہ شاہ غازیؒ قبرستان میں کی جائیگی،سندھحکومت
کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے کہا والد کی خواہش تھی تدفین عبداللہ شاہ غازیؒ مزار کے احاطے میں کی جائے، اس ضمن میں ہم نے سندھ حکومت سے درخواست بھی کر دی ہے۔کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سب سے اپیل ہے مغفرت کیلئے دعا کریں، تدفین سے متعلق انتظامات ہو رہے ہیں جیسے ہی کوئی فیصلہ ہو گا نماز جنازہ کا اعلان کرینگے۔ ہم نے سندھ حکومت سے درخواست کی ہے، دنیا بھرسے مداحوں کی کال آرہی ہے۔دوسری طرف عمر شریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے جرمنی سے اداکار عمر شریف کی میت پیر کو روانہ کی جائے گی۔ اتوار کی تعطیل کے باعث ضروری کارروائی پیر کو مکمل کی جائے گی۔جبکہ امکان ہے کہ جرمنی سے میت منگل کو کراچی پہنچے گی۔دریں اثناصوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کی خواہش پوری کرتے ہوئے ان کی تدفین عبد اللہ شاہ غازی قبرستان میں کی جائیگی۔
تدفین خواہش