تاجر اتحاد کی صرافہ بازار چوک یادگار میں ایف آئی اے کے چھاپہ کی مذمت
پشاور(سٹی رپورٹر)تاجر اتحاد خیبر پختونخوا نے چوک یادگارصرافہ بازار پر پر ایف ائی کی جانب سے چھاپہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار دکانداروں کو فوری رہا کیا جائے جبکہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے جبکہ مذکورہ کاروبار کے لائسنس کی اصولی میں اسانیاں متعارف کروائی جائے یہ مطالبہ تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمن نے گزشتہ روز چوک یاد گار میں منعقدہ اجلاس سے میں کیا جسمیں چوک یادگار چیئرمین شیر زادی،جنرل سیکرٹری گران خان،سنیئر نائب صدر یونس خان اور مرکزی تنظیم تاجران سٹی صدر ا احتشام حلیم سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہا کہ ائے روز چوک یادگار میں ایف ائی ائے والے چھا پے مار کر دکانداروں کو گرفتار کر تے ہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ صرافہ کاروبار سے وابستہ تاجروں کو لائنسنس اصول کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے تاہم متعلقہ حکام کو اگر یہ کوروبار غیر قانونی لگتا ہے تو وہ لائسنس کی اصولی میں تاجروں کیلئے اسانیاں پیدا کریں تاکہ تاجر اپنا کوروبار سکون سے کر سکے کیونکہ ائے روز پکڑ دھکڑ سے تاجروں کی جہاں بد نامی ہو رہی ہے وہی تاجر ذہنی اذیت میں بھی مبتلا ہے۔تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ چوک یادگار کے گرفتار دکانداروں کو رہا کیا جائے اور جو بھی مسائل ہو وہ مزاکرات کے ذریعے حل کیے جائے جبکہ مذکورہ کاروبار کے لائسنس کی اصولی کے سلسلے میں اسانیاں پیدا کی جائے۔