حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے جلد پالیسی تشکیل دیں گے،علامہ نور الحق قادری
خیبر (بیورورپوٹ) زیارت زائرین کے لئے پالیسی بنانے کے لئے کابینہ نے منظوری دی ہے حج و عمرہ کے لیے بھی جلد پالیسی بنائے گے. علامہ محمد نور الحق قادری تفصیلات کے مطابق پشاور کے ایک نجی ہال میں حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن ((ہوپ))کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ و حج کے کھولنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں تاکہ کورونا ایس او پی کے تحت پاکستانیوں کو عمرہ و حج کی اجازت مل سکے۔ مہمان وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری نومنتخب چیئرمین مسعود شینواری اور ایگزیکٹو. ممبران سے حلف لیا۔تقریب سے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری نے کہا کہ بہت جلد حج وعمرہ کھول دیا جائے گا اس حوالے سے سعودی عرب حکومت کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار موجودہ حکومت سیکرٹری لیول پر سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کرینگے اسکے بعد منسٹری لیول پر بات چیت کا آغاز کر ینگے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا کا نظام بدلہ ہے سعودی حکومت کا اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے وہ نہیں چاہتے کہ عمرہ اور حج پر پابندی ہو لیکن جس طرح سعودی حکومت حاجیوں کا خدمت کر رہے ہیں کوئی بھی اس طرح نہیں کرسکیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے بھی جو حاجیوں پر غیر ضروری ٹیکسز تھے وہ موجودہ حکومت نے ختم کئے مزید کوشش کرتے ہیں کہ حاجیوں کو مزید رعایت دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ میں پاکستان پہلے نمبر جبکہ حج میں غالباً دوسرے نمبر پر ہے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری نے کہا کہ حج کی طرح زیارت زائرین کیلئے پالیسی بنار ہے ہیں کابینہ نے منظوری دی ہے ہر ملک سیکرٹری ڈائریکٹر ہوگا جو زائرین کی خدمت کرے گا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہوپ چئیرمین نے جو تجویز حاجیوں کی تربیت کا دیا ہے اس پر کام کریں جو پورے سال حاجیوں کی مختلف حوالوں سے انکے تربیت کر سکے