ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،مولانا ضیاء اللہ جان
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) ختم نبوت کے عقیدے کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ملک میں قادیانی لابی 295Cکے خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ موجودہ حکو مت میں اہم اداروں میں قادیانی نواز بیٹھے ہیں۔ آئے روز علماء اور مدارس کے خلاف حکو متی اقدا مات قادیانیت نوازی کی زندہ ثبوت ہیں۔ان خیا لات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ الحدیث مو لانا ضیاء اللہ جان ہاشمی، ضلعی سیکرٹری اطلاعات مو لانا قیصرالدین، ختم نبوت کے ضلعی امیر قاری اکرام الحق، مولانا محمد حسین، جے ٹی آئی کے ضلعی ڈپٹی کنونیئر مو لانا محمد یاسین عزیزی اور یونین کونسل نرئی کے امیر مولانا محمدعادل کا کا خیل نے فضل آباد تخت بھائی میں ختم نبوت کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ حا لات میں 18سال سے کم عمر کے اسلام پر پابندی کے بل اسمبلی کے فلور پر حکو متی آراکین کی طرف سے پیش ہونا اسلام دشمنی اور قادیانیت نوازی کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10اکتوبر کو مردان میں اور 14اکتوبر کو پشاور میں مفتی محمود کانفرنس قادیانی نواز حکو مت کے خاتمے کا سبب بنے گا۔ ملک میں مہنگائی کا دور دورہ ہے۔ غریبوں کی منہ سے نوالہ چھینا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ حکو متی معاہدات سے ملک میں مزید مہنگائی بڑھے گی یہ معا ہدات عوام دشمنی پر مبنی ہیں۔