قما ر بازی میں مصروف ملزمان گرفتار
پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے یکہ توت کی حدود میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران اندرون شہر چن آغہ اور مرشد آباد میں قمار بای کی سجی محفل الٹ دی، جس کے دوران قمار بازی میں مصروف 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، جبکہ ان کے قبضے داو پر لگی رقم 84 ہزار روپے، آلات قماربازی اور ایک عدد پستول بھی برآمد کرلیا گیا،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ یکہ توت واجد خان نے شکایت ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز چن آغہ اور مرشد آباد میں قماربازی میں مصروف8ملزمان قریب ولد امیر زمان،حیات ولد عبد الجلیل،سمیع اللہ ولد صالح محمد،تاج محمد ولد محمد،منظور ولد نذیر،سلمان ولد حیدر،شکیل ولد مختیار اور سیف اللہ ولد محمد حسن کو گرفتار کرلیا،، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، جبکہ ان کے قبضے داو پر لگی رقم 84 ہزار روپے، آلات قماربازی اور ایک عدد پستول بھی برآمد کرلیا گیا،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے