خیبرپختونخوا میں اقلیتوں کو مکمل طور پر تحفظ حاسل ہے:ریاض خان محسود
پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخواہ میں اقلیتی مکمل طور پر محفوظ ہیں اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے پشاور ڈویژن کے تما م ضلعی انتطامیہ کو احکامات جاری کیے جاچکے ہیں اقلیتوں کے مسائل کے حل کیے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں گزشتہ روز قتل ہونے والے سکھ حکیم کے معاملے پر سکھ کیمونٹی نے انتہائی ذمہ داری اور صبر کا مظاہرہ کیا جس کے لیے سکھ براردی کا ذاتی طور پر مشکور ہوں سکھ حکیم کے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے سابق وزیر قانون عارف یوسف کی سربرائی میں اقلیتی وفد سے بات چیت کرتے ہوئی کہی اس موقع پر متحدہ امن کمیٹی کے صوبائی صدر پرویز اقبال بھی موجود تھے کمشنر پشاور ڈویژن نے اقلیتی برادری کے مسائل سے اگاہی حاصل کی اور ان کے مطالبے پر اقلیتوں کے علاقوں میں ڈینگی اسپرے اور صفائی کے احکامات جاری کیں کمشنر پشاور ڈویژن نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاہنگے اور اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے ازخود ہمہ وقت دستیاب ہونگے اقلیتی وفد نے عزت افزائی اور مسائل کے لیے اقدامات پر کمشنر پشاو ر ڈویژن ریاض خان محسود کا شکریہ ادا کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا