نوشہرہ،پبلک ٹرانسپورٹ اڈہ  جات میں انسداد کورونا ویکسی  نیشن کی ہڑتال کا عمل جاری

نوشہرہ،پبلک ٹرانسپورٹ اڈہ  جات میں انسداد کورونا ویکسی  نیشن کی ہڑتال کا ...

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی انتظامی افسران کی موجودگی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور اڈہ جات پر انسداد کرونا ویکسینیشن اور جانچ پڑتال کا عمل جاری ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  (ایف اینڈ پی) مس وزیر پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں اور ڈرائیوروں کی ویکسینشین چیک کررہی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں خصوصی ٹیم نے 250 سے زائد گاڑیوں میں سواریوں اور ڈرائیوروں کے کرونا ویکسینشین سرٹیفیکیٹ چیک کیے انسداد کرونا ویکسین نہ لگانے پر گاڑیوں کے مالکان پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد محکمہ صحت کے ٹیم کی موجودگی میں موقع پر ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری اور موقع پر ڈرائیوروں اور سواریوں کو ویکسین لگائی جارہی ہیں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی  زیرنگرانی اڈہ جات، پبلج ٹرانسپورٹ،پبلک مقامات اور کاروباری مراکز پر ویکسینیشن چیک کی جارہی ہی خلاف ورزی پر  دوکانیں سیل اور بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں *

مزید :

پشاورصفحہ آخر -